ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں لبنان، عراق، شام ، بحرین اور یمن کے حالات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ علاقے میں فرقہ واریت پھیلانےکی سازش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ علاقے کے ایک ملک میں اپنا راڈار سسٹم نصب کرنے جیسے فوجی اقدامات اور جاسوسی کی کاروائيوں کے ذریعے اپنی کھوئي ہوئي ساکھ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اسے کوئي کامیابی نہیں ملی ہے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ امریکہ یہ کوشش کررہا ہےکہ علاقے کی تحریکیں اپنے بنیادی مطالبات سے منحرف ہوجائيں، انہوں نے کہا امریکہ اس طرح علاقے کے عوام کی تحریکوں کو نقصان پہنچارہا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ لبنان، عراق، شام ، بحرین اور یمن و مصر میں مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کو ہوشیاری سے کام لیتے ہوۓ اور بھائي چارے کے جذبات بیدارکرکے امریکہ کی مکارانہ سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔........
/169